موبائل ایپ بنانے کا طریقہ: لکھیے ایپ کیا کرے، اے آئی بنا دے گا

موبائل ایپ بنانے کا طریقہ بہت آسان: اردو میں لکھیے کہ ایپ کیا کرے، اے آئی چند منٹ میں بنا دے گا۔ فون پر انسٹال کیجیے یا اینڈرائیڈ ایپ بنائیے۔ مفت۔

ایپ بنا دو

موبائل ایپ بنانے کے لیے کوڈنگ یا کوئی خاص سافٹ ویئر چاہیے؟

نہیں۔ یہ وہ ویب سائٹ ہے جو ایپ بناتی ہے: فون کے براؤزر میں کھولیے اور اردو میں لکھیے کہ ایپ کیا کرے، کون چلائے گا اور کیا حساب رکھے۔ اے آئی چند منٹ میں بنا دیتا ہے؛ ایپ فون کی ہوم اسکرین پر لگتی ہے اور ایک بار کھلنے کے بعد بغیر انٹرنیٹ بھی کھلتی ہے۔ لائیو ایپ سے سائن شدہ اینڈرائیڈ ایپ بھی بن سکتی ہے، پہلی مفت۔

موبائل ایپ بنانے کا طریقہ، تین قدموں میں

  1. لکھیے ایپ کیا کرے: کون چلائے گا، کیا لکھا جائے گا (نام، پیسے، تاریخیں) اور کون سے ٹوٹل یا رپورٹ دکھائے۔
  2. چلا کر دیکھیے، بدلوائیے: چند منٹ میں ایپ اسکرین پر۔ خود دو چار اندراج کیجیے، پھر چیٹ میں ایک ایک چیز بتائیے جو بدلنی ہے۔
  3. لائیو کیجیے، فون پر لگائیے: "مفت لائیو کریں" دبائیے، ایڈریس فون پر کھول کر ہوم اسکرین پر لگائیے۔ اصلی اینڈرائیڈ ایپ فائل چاہیے تو اسی لائیو ایپ سے بنائیے۔

ایپ بنانے کے لیے کوئی سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ نہیں

ایپ بنانے کا پوچھیں تو عام جواب ملتا ہے: کمپیوٹر چاہیے، پروگرامنگ سیکھنی ہوگی یا ڈویلپر رکھنا ہوگا، اور Play Store الگ مشکل۔ دکان کے ادھار کھاتے یا کمیٹی کے حساب جیسی چھوٹی چیز کے لیے یہ بہت لمبا راستہ ہے۔

یہاں ایپ فون کے براؤزر سے، اردو میں لکھ کر بنتی ہے۔ لنک سے کھلتی ہے، پرانے اور سستے فون پر چلتی ہے، اور ہوم اسکرین پر آئیکن بن کر رہتی ہے۔ ایپ بنانے والی ایپ ڈھونڈ رہے ہیں؟ BanglaCodes کو ہی ہوم اسکرین پر لگا لیجیے، الگ کچھ ڈاؤن لوڈ نہیں۔

کون کون سی ایپ بن سکتی ہے

ایپ کا ڈیٹا کہاں رہتا ہے

یہ پہلے جان لیجیے۔ عام طور پر ایپ جو کچھ لکھتی ہے وہ اسی فون کے براؤزر میں رہتا ہے۔ دوسرے فون پر کھولیں تو کھاتہ خالی؛ براؤزر کا ڈیٹا صاف کیا یا فون گم ہوا تو ریکارڈ بھی گیا۔ اس لیے کبھی کبھی CSV یا بیک اپ فائل ڈاؤن لوڈ کیجیے؛ بناتے وقت اس بٹن کا کہہ دیجیے۔

وہی ریکارڈ دو فونوں پر چاہیے، یا عملہ بھی وہی کھاتہ دیکھے، تو Business یا Commerce پلان پر کلاؤڈ ڈیٹا آن کیجیے۔ پھر ریکارڈ ہمارے سرور پر رہتا ہے اور جس کے پاس پاس کوڈ ہو وہ کسی بھی فون سے وہی کھاتہ دیکھتا ہے۔

فون پر ایپ لگانا، اور اینڈرائیڈ ایپ

لائیو ایپ کو اینڈرائیڈ فون کے Chrome میں کھول کر ہوم اسکرین پر لگائیے: اپنے آئیکن اور نام کے ساتھ لگتی ہے اور پوری اسکرین پر کھلتی ہے۔ شیئر لنک سے انسٹال نہیں ہوتا، پہلے لائیو کیجیے۔

اصلی ایپ فائل چاہیے تو لائیو ایپ سے سائن شدہ اینڈرائیڈ ایپ بنائیے: فونوں کے لیے ‎.apk اور Play Store کے لیے ‎.aab۔ پہلی ایپ مفت، پھر ہر بلڈ 10,000 Token۔ ایپ آپ کی لائیو ویب سائٹ کھولتی ہے، اس لیے بعد کی ہر تبدیلی دوبارہ لائیو کرتے ہی پہنچ جاتی ہے۔

کون سی ایپ یہاں نہیں بنتی

موبائل ایپ بنانے کا خرچہ

بنانا، بدلنا، لائیو کرنا اور فون پر لگانا مفت ہے، روزانہ 400,000 تک مفت AI Token کے اندر، aap-ka-naam.banglacodes.app پر۔ پہلی اینڈرائیڈ ایپ بھی مفت۔

پیسہ اضافی چیزوں پر: بعد کے اینڈرائیڈ بلڈ، اپنے ڈومین کے لیے لائف ٹائم ہوسٹنگ، اور ہر فون پر وہی ریکارڈ کے لیے Business یا Commerce پلان۔ پاکستان سے انٹرنیشنل کارڈ (Visa یا Mastercard) سے خریدتے ہیں۔ Play Store ڈویلپر اکاؤنٹ کی فیس گوگل کی ہے، الگ۔

موبائل ایپ بنانے کے بارے میں سوالات

کیا موبائل سے ایپ بن سکتی ہے؟

جی ہاں۔ لکھنا، بنانا، چلا کر دیکھنا اور لائیو کرنا سب فون کے براؤزر میں ہوتا ہے۔ نہ کمپیوٹر، نہ کوئی سافٹ ویئر۔

کیا ایپ Play Store پر جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ لائیو ایپ سے اینڈرائیڈ ایپ بنانے پر Play Store والی ‎.aab فائل ملتی ہے۔ اسے اپنے Google Play ڈویلپر اکاؤنٹ سے Play Console پر اپ لوڈ کیجیے؛ اکاؤنٹ کھولنے کی ایک بار کی فیس گوگل لیتا ہے اور ریلیز سے پہلے ایپ چیک کرتا ہے۔

کیا ایپ کا ڈیٹا دوسرے فون پر دکھے گا؟

عام طور پر نہیں، ڈیٹا اسی فون کے براؤزر میں رہتا ہے جہاں لکھا گیا۔ دو فونوں پر وہی ریکارڈ چاہیے تو Business یا Commerce پلان پر کلاؤڈ ڈیٹا آن کیجیے؛ پاس کوڈ والا ہر فون وہی کھاتہ دیکھے گا۔

کیا ایپ بغیر انٹرنیٹ چلے گی؟

ایک بار انٹرنیٹ کے ساتھ کھلنے کے بعد ایپ فون میں محفوظ ہو جاتی ہے اور بغیر انٹرنیٹ کھلتی ہے، اندراج بھی چلتے ہیں۔ فارم بھیجنا یا کچھ نیا لانا انٹرنیٹ مانگتا ہے۔

کیا ایپ آئی فون پر چلے گی؟

جی ہاں۔ آئی فون پر Safari میں ایپ کا ایڈریس کھولیے، شیئر بٹن سے Add to Home Screen چنیے، آئیکن آ جائے گا۔ آئی فون کے لیے الگ ایپ فائل نہیں ہوتی۔

اے آئی سے بنی ایپ بعد میں بدل سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ چیٹ میں اردو میں لکھیے کیا بدلنا ہے، پھر "لائیو سائٹ اپ ڈیٹ کریں" دبائیے۔ جنہوں نے انسٹال کی ہے انہیں اگلی بار کھولنے پر نیا ورژن ملتا ہے، دوبارہ انسٹال نہیں۔

یہ بھی بنا سکتے ہیں

اور کیا کیا بن سکتا ہے، سب دیکھیے