کھاتہ ایپ: دکان کا حساب اور ادھار، اپنے فون پر

اپنی کھاتہ ایپ بنائیے: دکان کی سیل، خرچہ اور گاہکوں کا ادھار، مہینے کا ٹوٹل اور منافع۔ اردو میں لکھیے، اے آئی بنا دے گا۔ ڈیجیٹل کھاتہ بک، فون پر، مفت۔

کھاتہ ایپ بنا دو

کیا دکان کا حساب اور ادھار کا کھاتہ فون پر مفت رکھ سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ اردو میں بتائیے کس چیز کا حساب رکھنا ہے: سیل، خرچوں کی قسمیں، کس گاہک پر کتنا ادھار۔ اے آئی آپ کی دکان کے حساب سے کھاتہ ایپ بنا دیتا ہے: رقم لکھیے، ٹوٹل خود، دن اور مہینے کے حساب اور منافع کے ساتھ۔ بنانا اور لائیو کرنا مفت ہے۔ بس یاد رہے، ریکارڈ اسی فون پر رہتا ہے جس پر لکھا جائے۔

کھاتہ ایپ بنانے کے تین قدم

  1. قسمیں اور ادھار بتائیے: پانچ چھ قسمیں کافی ہیں: سیل، مال، کرایہ، بل، تنخواہ، دیگر۔ ادھار پر بیچتے ہیں تو الگ ادھار کی فہرست بھی مانگیے۔
  2. لائیو کیجیے، فون پر لگائیے: اے آئی چند منٹ میں کھاتہ بنا دیتا ہے۔ "مفت لائیو کریں" دبائیے، لائیو ایڈریس فون پر کھول کر ہوم اسکرین پر لگائیے۔ بلڈر کا پری ویو کچھ محفوظ نہیں رکھتا، لائیو ایڈریس رکھتا ہے۔
  3. روز لکھیے، ہفتے میں بیک اپ: دکان بند کر کے دن کا حساب ڈالیے۔ ہفتے میں ایک بار بیک اپ فائل ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے آپ کو ای میل کر دیجیے۔

کاغذ کا کھاتہ مہینے کے آخر میں کیوں نہیں ملتا

مہینے کے آخر میں حساب جوڑنے بیٹھیں تو کٹے ہوئے صفحے، کسی دن کا خرچہ لکھا ہی نہیں، اور ادھار یاد سے نکالنا پڑتا ہے۔ کھاتہ بھی ایک ہی ہے: دکان پر رہ گیا تو گھر سے دیکھ نہیں سکتے، بھیگ گیا یا گم ہوا تو کچھ نہیں بچا۔

فون والے ڈیجیٹل کھاتے میں جوڑ آپ کو نہیں کرنا پڑتا۔ رقم لکھیے اور آج کی سیل، خرچہ اور گلے میں کتنا ہے سامنے آ جاتا ہے، مہینے کے ٹوٹل کے ساتھ۔ کوئی سافٹ ویئر خریدنا نہیں؛ ایپ آپ کی دکان کی اپنی قسموں پر، آپ کی زبان میں بنتی ہے۔

آپ کی کھاتہ ایپ میں کیا ہوگا

کھاتہ کہاں رہتا ہے، فون بدلنے سے پہلے

جو لکھتے ہیں وہ اسی فون یا کمپیوٹر کے براؤزر میں رہتا ہے۔ دوسرے فون پر وہی لنک کھولیں تو کھاتہ خالی؛ براؤزر کا ڈیٹا صاف کیا، پرائیویٹ ونڈو میں کھولا یا فون گم ہوا تو ریکارڈ بھی گیا۔

اس لیے فون بدلنے سے پہلے پرانے فون پر بیک اپ فائل ڈاؤن لوڈ کیجیے، پھر نئے فون پر ایپ کھول کر اس فائل سے واپس لائیے۔ واپس لانے کا بٹن نہ ہو تو بلڈر سے کہیے "بیک اپ ڈاؤن لوڈ اور ریسٹور کے بٹن لگا دو"۔

ایک کھاتہ، دو فون: Business پلان کا کلاؤڈ ڈیٹا

دو لوگ حساب لکھتے ہیں، یا فون گم ہونے کا ڈر ہے، تو کلاؤڈ ڈیٹا آن کیجیے۔ پھر حساب ہمارے سرور پر رہتا ہے، اور جس کو آپ پاس کوڈ دیں وہ اپنے فون سے وہی کھاتہ دیکھتا اور لکھتا ہے۔ یہ Business اور Commerce پلان کے ساتھ آتا ہے؛ مفت ویب سائٹ اور لائف ٹائم ہوسٹنگ میں نہیں۔

آن کرنے کے لیے "سائٹ سنبھالیں" کے "کلاؤڈ ڈیٹا" ٹیب پر پاس کوڈ رکھیے، بلڈر سے کہیے "حساب کلاؤڈ میں رکھو تاکہ دوسرے فون بھی دیکھیں"، پھر دوبارہ لائیو کیجیے۔ کوئی کام چھوڑ دے تو پاس کوڈ بدل دیجیے، اس کے فون پر کھاتہ فوراً بند۔

کھاتہ ایپ کا خرچہ

ایک بندہ ایک فون پر لکھے تو کچھ نہیں۔ ایپ بنانا اور aap-ka-naam.banglacodes.app پر لائیو رکھنا روزانہ 400,000 تک مفت AI Token سے ہوتا ہے۔ روز کا حساب لکھنے میں اے آئی نہیں لگتا، اس لیے Token بھی نہیں۔

خرچہ صرف دو جگہ: کئی فونوں پر وہی حساب چاہیے تو Business پلان کا کلاؤڈ ڈیٹا، اور کھاتے کو اصلی اینڈرائیڈ ایپ بنانا ہو تو پہلی ایپ مفت، پھر ہر بلڈ 10,000 Token۔ پاکستان سے یہ انٹرنیشنل کارڈ (Visa یا Mastercard) سے خریدتے ہیں۔

کھاتہ ٹھیک رکھنے کی چھوٹی عادتیں

کھاتہ ایپ کے بارے میں سوالات

کھاتہ ایپ کہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں؟

یہاں ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی، بنتی ہے۔ اردو میں بتائیے کیا حساب رکھنا ہے، اے آئی آپ کی اپنی کھاتہ ایپ بنا دیتا ہے؛ لائیو کر کے فون کی ہوم اسکرین پر لگائیے، آئیکن والی ایپ کی طرح کھلتی ہے۔

فون بدلا تو کیا حساب بچے گا؟

خود سے نہیں، کیونکہ ریکارڈ پرانے فون کے براؤزر میں ہے۔ بدلنے سے پہلے پرانے فون پر بیک اپ فائل ڈاؤن لوڈ کر کے نئے فون پر واپس لائیے۔ کلاؤڈ ڈیٹا آن ہو تو نئے فون پر پاس کوڈ ڈالتے ہی سب آ جاتا ہے۔

ادھار کی فہرست کیسے رکھیں؟

بناتے وقت الگ ادھار کی فہرست مانگیے: گاہک کا نام، کتنا باقی، کب سے، اور آخری بار کب دیا۔ واپسی لکھیے تو باقی کم ہو جاتا ہے؛ سب سے بڑا ادھار اوپر دکھانے کو کہیے۔

بلڈر میں چلا کر دیکھا، کچھ محفوظ کیوں نہیں ہوا؟

حفاظت کے لیے بلڈر کا پری ویو اور شیئر لنک کچھ محفوظ نہیں رکھتے۔ کھاتہ لائیو کر کے aap-ka-naam.banglacodes.app پر کھولیے، وہاں اندراج محفوظ رہتے ہیں۔ لائیو کرنا مفت ہے۔

کیا بغیر انٹرنیٹ کھاتہ لکھ سکتے ہیں؟

جی ہاں، اگر بناتے وقت کہیں "ہوم اسکرین پر لگنے والا اور بغیر انٹرنیٹ کھلنے والا بنا دو"۔ پھر لائیو ایڈریس ایک بار کھلنے کے بعد آف لائن بھی لکھتے رہیے، ریکارڈ فون میں رہتا ہے۔

کیا کوئی اور میرا حساب دیکھ سکتا ہے؟

نہیں۔ کلاؤڈ ڈیٹا کے بغیر ریکارڈ صرف آپ کے فون میں ہے۔ کلاؤڈ ڈیٹا آن ہو تو صرف پاس کوڈ والا دیکھ سکتا ہے؛ ہماری سپورٹ ٹیم بھی اندر کا ریکارڈ نہیں دیکھ سکتی۔

یہ بھی بنا سکتے ہیں

اور کیا کیا بن سکتا ہے، سب دیکھیے