پمفلٹ اور اشتہار بنانے کا طریقہ: لکھیے، اے آئی بنائے، پرنٹ کروائیے
اشتہار اور پمفلٹ بنانے کا طریقہ: داخلے، آفر یا مجلس کا اشتہار لکھ کر بتائیے، اے آئی بنا دے گا۔ A5 یا A4 پرنٹ سائز میں ڈاؤن لوڈ، موبائل سے، اردو میں۔
- میری اکیڈمی کا داخلہ پمفلٹ بنا دو، A5: "علم اکیڈمی، چھٹی جماعت سے میٹرک"۔ نکات: چھوٹے بیچ، ہر ہفتے ٹیسٹ، لڑکیوں کا الگ بیچ۔ پتا: چونگی نمبر 9، ملتان۔
- مجلس کا اشتہار بنا دو، A5: مجلس کی تاریخ، وقت بعد نماز مغرب، جگہ اور ذاکر کا نام میں دے رہا ہوں۔ سیاہ و سفید، فوٹو کاپی کے لیے۔
- ہمارے مدرسے میں نئے سال کے داخلے شروع ہیں: ناظرہ اور حفظ، اقامتی اور غیر اقامتی۔ جامعہ دارالعلوم، مردان۔ دو طرف والا پمفلٹ چاہیے، A4۔
کیا پمفلٹ یا اشتہار فون پر، اردو میں، پرنٹ کے لیے تیار بن سکتا ہے؟
جی ہاں۔ لکھیے پمفلٹ پر کیا ہو: آفر یا خبر، تین سے پانچ نکات، پتا اور فون نمبر، اور کہیے "A5 پرنٹ کے لیے" یا A4۔ الفاظ اصلی فونٹ میں سیٹ ہوتے ہیں اور اشتہار تصویر بن کر ڈاؤن لوڈ ہوتا ہے؛ سائز دیکھ کر پریس لے جائیے۔ ڈیزائن یہاں مفت ہے، چھپائی پریس کرتا ہے۔
پمفلٹ اور اشتہار بنانے کا طریقہ، تین قدموں میں
- نکات اور سائز لکھیے: سب سے اوپر کی سطر، تین سے پانچ نکات، پتا اور نمبر، اور پرنٹ سائز: A5 یا A4، ایک طرف یا دو طرف۔
- ہر سطر پڑھیے: پمفلٹ آئے تو ہر نام، تاریخ اور نمبر پڑھیے۔ کچھ بدلنا ہو تو اردو میں کہیے، جیسے "نکات بڑے کرو"۔
- پریس کے لیے ڈاؤن لوڈ: ڈاؤن لوڈ دبائیے، پمفلٹ PNG بن کر فون میں۔ سائز دیکھیے، پھر فائل پریس کو دیجیے یا WhatsApp پر بھیجیے۔
پمفلٹ کے لیے کمپوزنگ کی دکان پر بیٹھنا ختم
پمفلٹ کا مطلب اکثر کمپیوٹر کمپوزنگ کی دکان کا چکر: کوئی ٹائپ کرتا ہے، آپ ساتھ بیٹھ کر املا کی غلطیاں بتاتے ہیں، اور ایک سطر بدلنی ہو تو پھر جانا پڑتا ہے۔ دکان بند، تو آپ کا کام بھی بند۔
یہاں فون پر لکھیے اشتہار پر کیا ہو، اور وہ اصلی فونٹ میں سیٹ ہو کر آ جاتا ہے۔ املا ویسا رہتا ہے جیسا آپ نے لکھا، اور آدھی رات کو بھی ایک نکتہ بدل کر نئی تصویر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اشتہار بنانے والی ایپ کی ضرورت نہیں، سب فون کے براؤزر میں۔
ایک پمفلٹ پر کتنا آتا ہے
لوگ پمفلٹ تقریباً دس سیکنڈ ہاتھ میں رکھتے ہیں، پھر جیب میں ڈالتے ہیں یا پھینک دیتے ہیں۔ دس سیکنڈ میں جتنا پڑھا نہ جائے اس سے زیادہ لکھا تو اصل بات گم۔
- اوپر ایک بڑی سطر: آفر یا خبر، جیسے "داخلے جاری ہیں" یا "ہر چیز پر عید رعایت"
- تین سے پانچ نکات: لوگ آپ کے پاس کیوں آئیں۔ "تجربہ کار استاد" نہیں، کچھ خاص: "ہر ہفتے ٹیسٹ"، "بیچ میں پندرہ طلبہ"
- پتا اور نشانی: سڑک اور علاقہ، ساتھ کوئی جگہ جو سب جانتے ہوں، جیسے "جامع مسجد کے ساتھ"
- فون نمبر: سب سے موٹی تحریر میں، نیچے ایک سطر میں؛ خود لکھیے اور ڈاؤن لوڈ کے بعد ایک ایک ہندسہ ملائیے
- ویب سائٹ ہو تو QR کوڈ: "سائٹ سنبھالیں" سے QR ڈاؤن لوڈ کر کے بلڈر کو دیجیے اور کونے میں لگوائیے
پمفلٹ کا سائز: A5 یا A4، اور فوٹو کاپی
زیادہ تر پمفلٹ A5 ہوتے ہیں، A4 کا آدھا: دینے میں آسان، بیگ میں تہہ ہو جاتا ہے۔ کہنے کو زیادہ ہو، جیسے مدرسے کے داخلے کے قواعد یا پورا بیچ شیڈول، تو A4۔ لکھتے وقت سائز بتائیے: "A5 پرنٹ کے لیے، کھڑا"۔
پریس جانے سے پہلے گیلری میں پمفلٹ کی تصویر کی تفصیل کھولیے، وہاں سائز پکسل میں لکھا ہوتا ہے۔ پریس عام طور پر A4 کے لیے 2480 x 3508 اور A5 کے لیے 1748 x 2480 پکسل مانگتے ہیں؛ آپ کا پریس کچھ اور مانگے تو وہی بلڈر کو لکھیے۔
فوٹو کاپی کر کے بانٹنا ہے تو سیاہ و سفید ڈیزائن مانگیے۔ رنگین پمفلٹ فوٹو کاپی میں دھندلا اور میلا آتا ہے، سفید کاغذ پر کالے الفاظ سب سے صاف۔
پمفلٹ ڈیزائن: اکیڈمی، مجلس، مدرسہ اور دکان
اکیڈمی کا پمفلٹ: کون سی جماعتیں، کون سے مضامین، بیچ میں کتنے، ٹیسٹ کتنی بار، کلاسیں کب شروع۔ بینر اور ویب سائٹ بھی چاہیے تو اکیڈمی والا صفحہ دیکھیے۔ مدرسے کا اشتہار: کون سے شعبے (ناظرہ، حفظ، درس نظامی)، اقامتی یا نہیں، داخلے کی تاریخیں اور کون سے کاغذات لانے ہیں۔
مجلس یا محفل میلاد کا اشتہار: تاریخ دن کے ساتھ، وقت، جگہ، ذاکر، خطیب یا نعت خواں کے نام القاب کے ساتھ بالکل صحیح، اور منتظمین کا نام۔ دکان کی آفر کا پمفلٹ: کن چیزوں پر رعایت، کب تک، اور دکان کہاں ہے؛ اوپر اپنا لوگو لگائیے۔
پمفلٹ کہاں بانٹیں
- اسکول کی چھٹی کے وقت گیٹ پر، والدین کے ہاتھ میں؛ اکیڈمی اور ٹیوشن کے لیے سب سے اچھی جگہ
- اخبار والے ہاکر کے ذریعے اخبار میں رکھ کر؛ ایک ساتھ پورے محلے کے گھروں تک
- جمعہ کے بعد مسجد کے گیٹ پر، مدرسے یا محفل کی خبر کے لیے
- پمفلٹ کی تصویر خود مقامی فیس بک گروپس اور WhatsApp پر لگائیے؛ بغیر کاغذ کے زیادہ لوگ دیکھتے ہیں
پمفلٹ کا خرچہ
ڈیزائن کا خرچہ کچھ نہیں: روزانہ 400,000 تک مفت AI Token ملتے ہیں، اور ایک پمفلٹ بنا کر چند بار ٹھیک کرنا عام طور پر اسی میں ہو جاتا ہے۔
چھپائی الگ خرچہ ہے جو پریس طے کرتا ہے: کاغذ، رنگین یا سیاہ و سفید، ایک طرف یا دو، اور کتنی کاپیاں۔ ہم پرنٹ نہیں کرتے، اس لیے ریٹ نہیں بتاتے؛ ایک ہی کام دو تین پریس والوں کو بتا کر پوچھیے۔
پمفلٹ اور اشتہار کے بارے میں سوالات
پمفلٹ، اشتہار اور فلائر میں کیا فرق ہے؟
تقریباً کچھ نہیں۔ ہاتھ سے بانٹا جانے والا ایک چھپا صفحہ پاکستان میں اکثر پمفلٹ یا اشتہار کہلاتا ہے، کچھ لوگ فلائر یا ہینڈ بل کہتے ہیں۔ یہاں سب ایک طرح بنتے ہیں: لکھیے کیا ہو اور کس سائز کا۔
کیا موبائل پر اشتہار بن سکتا ہے؟
جی ہاں۔ لکھنا، بدلنا اور پرنٹ سائز میں ڈاؤن لوڈ سب فون کے براؤزر میں۔ نہ کمپیوٹر، نہ ڈیزائن ایپ۔
پریس کو کون سی فائل دیں؟
ڈاؤن لوڈ کی ہوئی PNG۔ پریس سے پہلے پوچھیے کتنی بڑی فائل چاہیے؛ آپ کی چھوٹی ہو تو بلڈر سے بڑی کروا کر دوبارہ ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
اکیڈمی کے پمفلٹ پر کیا لکھیں؟
کون سی جماعتیں اور مضامین، بیچ میں کتنے، ٹیسٹ کتنی بار، کلاسیں کب شروع، پتا اور فون۔ فیس ہو تو خود لکھیے۔ پانچ سے زیادہ نکات نہیں، ورنہ پمفلٹ بھرا بھرا لگتا ہے۔
کیا پمفلٹ اردو میں بن سکتا ہے؟
جی ہاں۔ الفاظ اردو میں لکھیے، وہ اصلی اردو فونٹ میں سیٹ ہو کر تصویر بنتے ہیں۔ چھاپنے سے پہلے ہر نام اور نمبر ایک بار پڑھ لیجیے۔
پمفلٹ بنانے کا کتنا خرچہ ہے؟
ڈیزائن یہاں مفت ہے، روز کے مفت AI Token سے۔ چھپائی پریس کی قیمت ہے جو کاغذ، رنگ اور کاپیوں کی تعداد پر ہے؛ ہم پرنٹ نہیں کرتے، اس لیے دو تین پریس سے پوچھیے۔
یہ بھی بنا سکتے ہیں
- پوسٹر: آفر، تقریب یا اعلان کا پوسٹر، صاف تحریر میں
- بینر: دکان، داخلے، عید یا تقریب کا بینر
- الیکشن پوسٹر: بلدیاتی، یونین، بار یا اسکول الیکشن کے پوسٹر
- اکیڈمی: اکیڈمی کی ویب سائٹ، داخلے کا بینر اور اشتہار
- لوگو: دکان، اکیڈمی یا برانڈ کا لوگو، تین انداز میں